اداکارہ ماہرہ خان پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلیے سرگرم

اداکارہ ماہرہ خان پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلیے سرگرم ہوگئیں۔ اداکارہ نے دنیا بھر میں فٹبال کے فروغ کیلیے کام کرنے والی غیر سرکاری  تنظیم گلوبل سوکر وینچر(جی ایس وی) کی  سفیر کے طور پر جی ایس  وی اور کامیاب جوان پروگرام کے زیراہتمام فٹ بال کے ٹرائلز میں شرکت کی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے فٹبال کے فروغ کیلیے کامیاب جوان پروگرام اور جی ایس وی کے مشترکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے  ٹرائلز کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی درخواست بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیے

نیا سال:ماہرہ خان نے نوعمری کی ویڈیوز شیئر کردی

ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گانے کی تعریف کردی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان اور وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام  کے سربراہ عثمان ڈار نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں نیشنل یوتھ کونسل کی سابق رکن اور اداکارہ ماہرہ خان کی وڈیو شیئر    کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی اداکیا۔

اداکارہ  نے کہا کہ  جی ایس وی کی سفیر کے طور پر وہ فٹ بال کے ٹرائلز میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں بالخصوص فٹ بال کے چاہنے والوں سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ جی ایس وی کو سپورٹ کریں اور سب کو بتائیں کہ یہاں نہ صرف لڑکوں کے بلکہ لڑکیوں کے بھی ٹرائلز ہورہے ہیں، یہاں بہت کچھ ہورہا ہے اورآگے بڑھنے کیلیے یہاں بہت کچھ ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے اس ایونٹ کی پذیرائی کیلیے آ پ سب کا تعاون درکار ہے۔ ماہرہ خان نے جی ایس وی اور کامیاب جواب پروگرام کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک فرد کی کوشش نہیں ہے   بلکہ تبدیلی کیلیے سب کی مشترکہ کاوش ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں تبدیلی کے اس عمل میں شریک ہوں۔

متعلقہ تحاریر