شہریوں کی تفریح کیلیے کے ایم سی نے واٹر اسپورٹس سینٹر فعال کردیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی عربین سی واٹر اسپورٹس سینٹر کا افتتاح اکتوبر 2021 میں کیا تھا، شہری واٹر اسپورٹس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کے ایم سی عربین سی واٹر اسپورٹس سینٹر آج سے فعال ہو چکا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نو تعمیر شدہ ماڑی پور روڈ سے ہاکس بے ساحل پر صرف 30 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ عربین سی واٹر اسپورٹس سینٹر کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پچھلے برس اکتوبر میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر و آرائش کا کام مکمل ، جلد افتتاح متوقع

پی ایس ایل7:وزیراعظم کا  افتتاحی پیغام  کیسے لیک ہوا؟

یہ منصوبہ صوبائی حکومت اور نجی اداروں کی معاونت سے عمل میں آیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی ساحل سمندر کا شہر ہے اور یہاں کے رہائشیوں کے لیے واٹر اسپورٹس بہت دلچسپی کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے، سندھ حکومت نے پہلے ہاکس بے تک پہنچنے کے لیے سڑکوں کا جال بچھایا۔

جب شہریوں کو ساحل تک پہنچنے کے لیے آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کی گئی تو یہ طے ہوا کہ واٹر اسپورٹس کا بھی انتظام ہونا چاہیے۔

یہ واٹر اسپورٹس سینٹر پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا گیا ہے جس میں نجی شعبہ سینٹر کا نظم و نسق چلائے گا جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ تحاریر