کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات: 13 اضلاع میں ری پولنگ کا عمل جاری

ڈی آئی خان میں میئر کے اںتخابات کے لیے سب سے سخت مقابلہ متوقع ہے جہاں پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی، پی ٹی آئی کے عمر امین اور جے یو آئی ف کے کفیل احمد میدان میں ہیں۔

خیبر پختون خوا (کے پی کے) کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے ری پولنگ کا عمل جاری ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کے لیے جوک در جوک آرہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق،  پشاور، نوشہرہ ، خیبر ، مہمند ، مردان ، کوہاٹ ، کرک سمیت 13 اضلاع کے 568 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اخلاقیات صرف اپوزیشن پر لاگو ہوتی ہیں، حکومت پر نہیں؟

حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد ، کب آئے گی کیسے منظور ہو گی کچھ پتا نہیں؟

یہاں کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولنگ مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوگئی تھی۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی. تاہم خیبر کے بعض پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا عمل 9 بجے شروع کیا گیا تھا۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے 13 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔

ری پولنگ میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا اظہار کر ینگے۔

ڈی آئی خان کا میئر پر سخت ترین مقابلہ متوقع ہے جہاں پر مقابلے کے لیے میدان تیار ہے، پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی خود میدان میں اترے ہیں جبکہ  وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو مقابلے میں اتارا ہے۔

جعمیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کفیل احمد نظامی کو امیدوار بنایا ہے۔

متعلقہ تحاریر