منیب فاروق نے معافی نہ مانگنے پر غریدہ فاروقی کو کھری کھری سنادی

جیو نیوز کے اینکر منیب فاروق نے پروگرام میں نامناسب گفتگو نہ روکنے پر غریدہ فاروقی کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے معافی نہ مانگنے پرانہیں کھری کھری سنادی۔

نیوز ون پر نشرہونے والے پروگرام جی فور غریدہ کی میزبان غریدہ فاروقی نے پیمرا کی جانب سے اظہار وجوہ کانوٹس جاری ہونے کے باوجود اپنے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر مواصلات مراد سعید کے حوالے سے کی جانے والے ذومعنی گفتگو پر معافی نہیں مانگی۔

یہ بھی پڑھیے

غریدہ فاروقی کے اندر چھپا تعصب باہر نکل آیا

مفتی منیب الرحمان نے غریدہ فاروقی کا کہا غلط ثابت کردیا

منیب فاروق نے پروگرام کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ غریدہ آپ  پروگرام کے شرکاکو یہ  گفتگو کرنے سے  بہت آسانی سے روک سکتی تھیں۔

منیب فاروق نے مزید کہا کہ اس سے قطع نظر کہ یہ گفتگو کس نے شروع کی تھی ، بات شروع ہوتے ہی اسے روکنا آپ کی ذمے داری تھی۔ ہم سب ہی غلطیاں کرتے ہیں لیکن غلطی کے بعد اپنی تصحیح نہ کرنا سب سے بری بات  ہے، معافی چاہتا ہوں۔

دوسری تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب  نے  غریدہ فاروقی کے شو میں شرکت سے انکار کردیا جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ان کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

کنول شوزب نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی تعریف میں کی جانے والی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کیا۔اس ٹوئٹ کے ساتھ منسلک اسکرین شاٹ میں  کنول شوزب اور غریدہ فاروقی کے پروگرام کارڈینیٹر کے درمیان ہونے والی گفتگوکا عکس بھی شامل ہے۔

پروگرام کی ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے میسیج کے جواب میں کنول شوزب نے لکھا کہ آپ کی اینکر کی جانب سے اس  قدر گھٹیا شوز کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی سے کون شرکت کریگا؟تو برائے مہربانی مجھے دوبارہ مدعو کرنے کی زحمت نہ کریں۔

متعلقہ تحاریر