بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والی لڑکی کی تعریف پر حامد میر پر تنقید

سینئر صحافی حامد میر نے اسلام آباد میں موٹرسائیکل چلانے والی لڑکی کی تعریف کردی   تاہم ہیلمٹ کے بغیر بائیک چلانے والی لڑکی کی پذیرائی کرنے پر ناقدین نے حامد میر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

حامد میر گزشتہ روز انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں ایک نوجوان لڑکی موٹرسائیکل پر  ایک ادھیڑ عمر خاتون کو اپنے ساتھ بٹھا کر پراعتماد اندازجارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی برادری حامد میر کو جیو پر لانے کے لیے کوشاں

حامد میر مستعفی ہوئے یا نکالا گیا؟ جیو مسلسل خاموش

حامد میر نے نوجوان لڑکی کی خوداعتمادی کی داد دیتے ہوئے لکھا کہ  اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار خاتون،اس کا اعتماد دیکھیں۔

موٹرسائیکل چلانے والی  لڑکی کی حوصلہ افزائی  پر صارفین کی اکثریت نے حامد میر کو سراہا تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والی لڑکیوں کی تعریف کرنے پر حامد میرکو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اکثریت نے لکھا کہ  خواتین کو موٹرسائیکل چلانے پر سراہا جانا چاہیے مگر انہیں ہیلمٹ بھی پہننا چاہیے۔صحافی خاور گھمن نے بھی  یہی لکھا کہ اسے ہیلمٹ لازمی پہننا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ تصویر میں نظر آنے والے دونوں مردوں نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے مگر خواتین ہیلمٹ کے بغیر ہیں، کیا عورت ہونے کے ناطے آپ قانون سے بالا تر ہیں؟کیاپاکستان میں روڈ سیفٹی قوانین عورتوں پر لاگو نہیں ہوتے؟

متعلقہ تحاریر