دنیا کے امیر ترین  انسان کو 19سالہ بچے نے بے بس کردیا

ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی عوض بچے نے ایلون مسک سے نئی ٹیسلا کار مانگ لی

ایلون مسک کے پرائیویٹ جیٹ کو ٹریک کرنے والے نوجوان  ہیکر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس کو ایک نئی ٹیسلا کار تحفہ میں دے تو وہ ارب  پتی ایلون مسک کے طیارے کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اکاؤنٹ کو بند کرسکتا ہے۔

ٹیسلا کے بانی اور  دنیا کے امیر ترین افراد میں سے  ایک ایلون مسک کے پرائیوٹ جیٹ کلی نقل و حرکت پر نظررکھنے والے  ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مالک 19 سالہ جیک سوینی نے کہا ہے کہ اگرایلون مسک  اس کو ایک نئی ٹیسلا کار تحفے میں دے تو وہ  ان کے نجی طیارے کی معلومات  رکھنے والے اکاؤنٹ کر بند کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نے امریکی صدر کو کٹھ پتلی کیوں قرار دیدیا؟

ایلون مسک نے ایک دن میں 33 ارب ڈالر کما لیے

کچھ دن قبل سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک نے جیک سوینی کو یہ کام روکنے کے عوض پانچ ہزار ڈالر کی پیشکش کی تھی، تاہم نوجوان نے انہیں جواب میں 50 ہزار ڈالر دینے کا کہاگیا جس کا انھوں جواب نہیں دیا اور انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کردیا اب کی طرح نوجوان نے کہا ہے کہ وہ یہ اکاؤنٹ بند کرسکتا ہےاگر  اس کو ایک نئی ٹیسلا کار مل  جائے تو۔

ٹیسلا کے مالک نے جیک سوینی کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ایک "سکیورٹی رسک” ہے جو اس کی نقل و حرکت کی تفصیلات رکھتا ہے  اس لئے اس کو بند ہونا چاہئے ۔ جیک سوینی نےایلون مسک کو ٹوئٹر کے براہ راست پیغامات کے جواب میں لکھا کہ "یہ کالج میں بہت اچھا تعاون ہوگا اور ممکنہ طور پر مجھے ایک نئی کار خریدنے میں بھی مدد دے گا”۔ ٹیسلا کے مالک نے مبینہ طور پر سوینی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا جبکہ مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ابھی تک کوئی ایسی معلومات بھی شیئر نہیں کی جس سے ایلون مسک کو خطرہ لاحق ہو۔

واضح رہے کہ جیک سوینی ٹوئٹر پر ’ایلون جیٹ‘ کے نام سے بوٹ اکاؤنٹ چلاتے ہیں، جو ایلون مسک کے نجی طیاروں کے استعمال اور نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے۔ اگرچہ ایلون مسک کا طیارہ LADD بلاک لسٹ میں ہے جو شناخت کرنے والی معلومات کو ہٹا دیتا ہے تاہم بوٹ طیارے کی اونچائی اور دیگر ڈیٹا کی مدد سے طیارے کی پرواز یا اترنے کی معلومات ٹویٹ کر دیتا ہے۔ یہ طریقہ مکمل عوامی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ تر نجی طیاروں کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر