حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا ، پٹرول 12روپے لیٹر مہنگا

پٹرول کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 159.86روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9.43روپے اور مٹی کا تیل 10.08 روپے مہنگا ہوگیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگیا، اعلامیہ

حکومت نے مہنگائی سے بلکتے عوام کے سروں پر پٹرول بم پھوڑ دیا۔ پٹرول12.03روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9.43 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا،  قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12  بجےسے کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مٹی کا تیل 10 روپے8 پیسے اور لائٹ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے مہنگا کردیا،  پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 159 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی یے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 154 روپے15 پیسے مقرر کی گئی یے۔

 

پٹرول

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے  تیل کی فی لیٹر قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کی گئی یے۔جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 123 روپے 97 پیسے  مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج 16 فروری سے ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 2014کے بعد سب سے زیا ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت کو ابھی بھی سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی مد میں 35ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر ضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

 

متعلقہ تحاریر