الطاف حسین کی بریت، عامر لیاقت حسین کی خوشی پر پی ٹی آئی ناراض

واضح رہے کہ برطانوی عدالت انصاف نے گذشتہ روز بانی ایم کیو ایم کو تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا تھا۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو مبارکباد دینے کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ایم این اے عامر لیاقت حسین کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بانی ایم کیو ایم کو برطانیہ میں کیس سے بری ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے جس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری کی سیاسی چال ، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف پر بھاری

لانگ مارچ عمران حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گا، صدر ن لیگ سندھ

ایم پی اے راجہ اظہر کا کہنا ہے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر سے ہر پاکستانی کا دل دکھا۔ عامر لیاقت نے بانی ایم کیو ایم کو مبارکباد پیش کرکے پاکستانیوں کے دلوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ راجہ اظہر بانی ایم کیو ایم نے کبھی بابائے قوم پر تو کبھی افواج پاکستان پر تنقید کی۔ بانی ایم کیو ایم نے غیر ملکی ایجنسیوں سے مدد مانگی اپنے ملک میں فسادات کرائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ بانی ایم کیو ایم کو معاف نہیں کرسکتا۔

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ شاید عامر لیاقت کا روز بروز دماغی توازن خراب ہوتا جارہا ہے۔

ممبر سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین مزید ایوان میں عوام کیلئے قانون سازی کرنے کے اہل نہیں۔

ایم پی اے راجہ اظہر کا کہنا تھا ہم وزیراعظم عمران خان سے عامر لیاقت کی پارٹی سے ممبر شپ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مجبوراً ہم تمام پارٹی ورکرز کو عامر لیاقت کیخلاف احتجاج کی کال دینی ہوگی۔

برطانوی عدالت کی  جانب سے بانی ایم کیو ایم کو باعزت بری کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے لکھا ہے کہ ” الطاف بھائی کو مبارک ہو، اللہ نے مدد فرمائی، قائد کی صورت پھر نظر آئی!!۔”

ایم پی اے راجہ اظہر کی تنقید پر مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ” وزیراعظم کسی کو دہشت گردنہیں سمجھتے، چاہتے ہیں پی ٹی ایم سے بھی بات ہو، وہ چاہتے ہیں ٹی ٹی پی سے بھی بات ہو۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "وہ (وزیراعظم) ناراض بلوچوں کو بھی میز پر لانا چاہتے ہیں۔ وہ سچے پاکستانی ہیں ، چاہتے ہیں کہ غلط فہمیاں دور ہوں ، ہزار اختلافات کے باوجود کنٹینر میں فضل الرحمن کے پاس بھی وفد بھجواتے ہیں ، ان جیسا کوئی نہیں۔”

واضح رہے کہ برطانوی عدالت انصاف نے گذشتہ روز بانی ایم کیو ایم کو تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا تھا۔

برطانیہ کی عدالت نے بانی متحدہ الطاف حسین کو دہشتگردی کے الزامات سے بری کردیا، 22 اگست 2016 کو کراچی میں شہریوں کو پرتشدد حملوں کیلیے اکسانے کے الزامات کو برطانوی عدالت نے مسترد کردیا۔

متعلقہ تحاریر