سائنسدان ہونے کے دعویدار معظم نیازی کا عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

ڈاکٹر معظم نیازی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ میانوالی کے حلقہ سے وزیراعظم عمران خان کےمد مقابل انتخابات میں حصہ لیں گے

پاکستان امن لیگ کے چیئرمین ڈاکٹرمعظم نیازی نے آئندہ الیکشن  وزیراعظم  عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس فیصلے سے ملک کی باقی سیاسی جماعتوں کا وجود ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔

چیئرمین پاکستان امن لیگ (پی ایم ایل ) ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ میانوالی  کے حلقہ  سے وزیراعظم عمران خان کےمد مقابل  انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

یک اور نیازی وزیراعظم بننے کے لیے تیار

کیا پاکستان کا اگلا وزیراعظم بھی کوئی نیازی ہوگا؟

اپنے اعلان میں انھوں نے کہا کہ  میانوالی کی سیاست جنگ کا  نقشہ پیش کرنے لگی ہے ، الیکشن میں ابھی دوسال باقی ہیں لیکن میانوالی میں سیاسی ماحول ایسا بنتا جارہا ہے ک جیسے صبح الیکشن ہوں ۔ پاکستان امن  لیگ (پی اے ایل )اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے پارٹی ورکرز آمنےسامنے ہیں  ۔

انھوں نےمزید کہا کہ  ڈاکٹر معظم محمود خان نیازی کے وزیراعظم عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنےسےباقی سیاسی جماعتوں کا وجود ختم ہوتا نظر آرہا ہے   عمران خان کے مدمقابل انتخابات میں لڑنے کے بعد یہ حلقہ پاکستان کا مقبول ترین حلقہ بن جائے گا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر معظم نیازی نے   بظاہر وزیراعظم ہاؤس کے اندر کی اپنی ایک تصویر جاری کی تھی جس کے ساتھ انھوں نے خود کو عظیم سائنسدان قرار دیتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کا وزیراعظم کہا ہے۔

متعلقہ تحاریر