11 کروڑ سے زائد شائقین نے امریکی فٹبال ٹورنامنٹ دیکھ کر ریکارڈ بنادیا

لاس اینجلس ریمز اور سنسناٹی بینگالز کے درمیان ہونے والے مقابلے کو 112 ملین افراد نے دیکھا، ہپ ہاپ گلوکاروں نے اسٹیڈیم میں گانے گائے۔

امریکہ میں فٹبال کے مشہور ٹورنامنٹ سپر بالز کو 11 کروڑ سے زائد افراد نے ٹی وی اسکرین پر دیکھا، پچھلے 5 سالوں کے دوران سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی وی کانٹینٹ بن گیا۔

لاس اینجلس ریمز اور سنسناٹی بینگالز کے درمیان ہونے والے مقابلے کو 112 ملین افراد نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی عاصم اظہر کی لیکن انوشے عباسی حرا مانی کی فین

عائزہ خان نے خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا

ٹورنامنٹ ویوز کے اعداد و شمار پر کمنٹ کرتے ہوئے چیئرمین این بی سی یونیورسل ٹیلی ویژن مارک لیزارس نے ایک بیان میں کہا کہ سپر بال نے ایک دفعہ پھر شائقین کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کی۔

این بی سی اسپورٹس کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے ایسی حکمت عملی اپنائی کے دنیا کے دو بڑے اہم ایونٹس کو ملا دیا جائے، یعنی سپر بال اور اولمپکس کو، اور اس حکمت عملی نے بہت اچھے انداز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سپر بال کے اس میچ میں ہپ ہاپ میوزک تخلیق کرنے والے گلوکار موجود تھے جنہوں نے مشہور زمانہ ہپ ہاپ گانے ‘اسٹل ڈرے’، ‘فیملی افیئر’ اور ‘لوز یورسیلف’ گا کر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے دل جیت لیے جبکہ کروڑوں افراد گھر سے یہ مناظر دیکھ رہے تھے۔

متعلقہ تحاریر