بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

بلیدہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک، اسلحہ کا ذخیرہ برآمد۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 6 دہشتگردوں کو شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر انٹیلیجنس آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ایرانی وزیرداخلہ کے سامنے پاکستان میں ایرانی مداخلت کے ثبوت پیش

ایران نے عبوری افغان حکومت میں اپنی پراکسیز شامل کروا دیں

یہ دہشت گرد کیچھ میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، شدت پسندوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا ذخیرہ بر آمد کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی ایک اہم دورہ مکمل کر کے واپس ایران گئے ہیں۔

اس دورے میں دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں اور دیگر سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر