عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے کو شکایتی خط لکھ دیا
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو پی ٹی آئی کی رہنما کی جانب سے لکھے گئے خط میں صابر ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول کے خلاف گھٹیا ٹرینڈز چلانے والے صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت کرنے پر رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کی گرفتاری کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ایم این اے عالیہ حمزہ کے جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل کو لکھے گئے خط کے متن میں اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ "خاتون اول نہ سیاست دان ہیں اور نہ ہی سیاسی بیان دیتی ہیں اور نہ سیاست سے کوئی تعلق ہے۔ اس لیے ان کے خلاف گھٹیا ٹرینڈ گھٹیا باتیں پھیلانا ایک سنگین جرم ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
سی ایس ایس کے نتائج جاری، ملک بھر سے صرف 349 امیدوار کامیاب
خط میں لکھا گیا ہے کہ "اگر ان جیسے لوگوں کو پہلے کڑی سزا ملی ہوتی تو آج کسی یہ ہمت نہ ہوتی ، کہ خاتون اول جیسی باپردہ پاک عورت پر الزامات لگانے کی بات کرتے یہ سب ناقابل قبول ہے۔”

خط کے متن کے مطابق "صابر محمود ہاشمی نامی شخص کو خاتون اول کے خلاف ٹرینڈ چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے مریم صفدر اس کے بارے میں ٹوئٹ کرکے اور ضمانت کی ذمہ داری لے کر یہ اقبال جرم کررہی ہے کہ خاتون اول کے خلاف گھٹیا ٹرینڈز کرنے والا ان کا ملازم دھاڑی دار ہے اور یہ سب مریم صفدر کی ایما پر کیا ہے۔ "
عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ "بے نظیر کی نازیبا تصویروں سے خاتون اول پر کیچر اچھالنے تک شریف خاندان کی نسل بدل گئی پر ان کی غلیظ بدبودار ذہنیت نہیں بدلی۔”
بدعنوانی کے پیسے کو بے دریغ استعمال کرکے مریم صفدر ناصرف کردار کشی کروا رہی ہیں بلکہ اقتدار کے ہوس میں ملک دشمنی جیسے معاملات میں بھی ملوث ہیں ، اس کو روکنا ضروری ہو چکا ہے۔”
خط کے آخر میں مریم صفدر کی گرفتار کی استعدا کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے لکھا ہے کہ "مجھے امید آپ اپنے اختیارات کے اندر رہ کر مریم صفدر کو جلد از جلد گرفتار کریں گے۔”
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خاتون اول اور حکومتی وزراء کے خلاف سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹ پر غلیظ ٹریند چلانے والے 6 افراد کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق گھٹیا اور غلیظ ٹرینڈز چلانے والے 80 افراد کی فہرست ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے پاس ہے۔









