پولیو کے خاتمے، انسداد کورونا کیلیے پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، بل گیٹس
بل گیٹس نے وفد کے ہمراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی میں خصوصی دلچسپی۔

بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں بل گیٹس نے آج NCOC کا دورہ کیا۔
بل گیٹس نے اپنے وفد کے ہمراہ اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت NCOC کے دفتر میں اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا کیخلاف احتجاجی مظاہرے، کینیڈین وزیراعظم کا ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں
مہمان وفد کو NCOC کے کردار اور طریقہ کار، وبائی مرض کے آغاز سے اب تک کے اقدامات، ملک بھر میں حالیہ کوویڈ 19 کی صورتحال اور NCOC کی جانب سے بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف نیشنل پرفارمنس انڈیکیٹرز (NPIs) کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وفد کو کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ وفد کو جینوم سیکوینسنگ (ملک میں مختلف اقسام کے پھیلاؤ) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
بل گیٹس نے NCOC کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات میں گہری دلچسپی لی۔
اسد عمر نے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی پاکستان میں کوویڈ 19 کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
بل گیٹس نے وسائل کی رکاوٹوں اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات متعارف کرانے کے باوجود کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو سراہا۔
اسد عمر نے کامیابی کا سہرا ایک حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا جس پر عمل درآمد کے لیے NCOC نے کوویڈ پروٹوکول طے کیا۔









