پاکستان میں کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں

ڈبلیو ایچ او کی پاکستان کو مبارک باد، شہریوں کو ویکسین لگانا ثابت کرتا ہے کہ حکومت وائرس کے خاتمے کیلیے سنجیدہ ہے، عالمی ادارہ صحت۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کو مبارک باد دی گئی ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی بیس کروڑ خوراکیں شہریوں کو لگا دی ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی حکومت کی انتھک کوششوں اور ویکسین لگانے کے عمل میں مستقل مزاجی کو ثابت کرتا ہے۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس کی 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں کیلیے ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پانی کا گھناؤنا کاروبار ، زیر زمین پانی نکالنے کے تمام اجازت نامے منسوخ

کرونا وبا میں سرنجوں کا بحران تشویش ناک ہے، سینیٹر شیری رحمان

این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق کراچی، پشاور، حیدرآباد، مظفرآباد، گلگت اور مردان کیلیے ایس او پیز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی کیونکہ ان شہروں میں اب بھی کورونا کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

کم کورونا کیسز والے شہروں میں سینما اور مزار مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کیلیے کھلے رہیں گے۔

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے این سی او سی کا اگلا اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔

متعلقہ تحاریر