وہاب ریاض پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے

پشاور زلمی کے کپتان  اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

وہاب ریاض نے100ویں وکٹ پی ایس ایل کے 75 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف حاصل کی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کھلاڑی دانش عزیز وہاب ریاض کا 100واں شکار بنے۔

یہ بھی پڑھیے

سر ویوین رچرڈز اور رائلی روسو کا فٹبالربننے کی خواہش کااظہار

سر ویوین رچرڈز اور رائلی روسو کا فٹبالربننے کی خواہش کااظہار

 

وہاب ریاض نے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے بعد میدان میں سجدہ شکر بھی اداکیا جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض  پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں ، انہیں مسلسل 7 سال سے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر