ایرین ہالینڈ اپنے خاوند کی ٹیم کی دیوانی

غیرملکی کمنٹیٹر نے پشاور زلمی کی حمایت میں ٹویٹ کی، زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، زرد رنگ کے لباس میں تصاویر وائرل۔

بین الاقوامی اسپورٹس کمنٹیٹر ایرین ہالینڈ نے گزشتہ شام زرد رنگ کا لباس پہنے اپنی نہایت دلکش تصاویر شیئر کیں اور ان کے ساتھ ایک شرارتی سا کیپشن بھی دیا۔

ایرین نے لکھا کہ میں ایک پروفیشنل ہوں اور کبھی بھی اپنے ذاتی تعلقات کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ:کیا ملتان سلطانز جیت کا تسلسل برقرار رکھ پائیں گے؟

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز تینوں میچ جیت کر ناقابل تسخیر ثابت ہورہے ہیں

اس کے ساتھ ہی ایرین نے پشاور زلمی کی ہمت بندھانے کے لیے توصیفی کلمات لکھے۔

ایرین ایک طرف تو یہ کہہ رہی تھیں کہ میں پروفیشنل ہوں اور ذاتی پسند نا پسند کو کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی لیکن ساتھ ہی انہوں نے پشاور زلمی کے لیے اپنی پسندیدگی ظاہر کی۔

پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہے، 9 میچز میں اسے 5 میں کامیابی ملی جبکہ 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز دونوں کے دس دس پوائنٹس ہیں جبکہ ملتان سلطان ٹاپ پر ہے۔

متعلقہ تحاریر