بڑھتی مہنگائی کا ادراک ہے، رات بھر سوچتا رہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرکے کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز منڈی بہاؤالدین میں خطاب کر کے کیا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ادراک ہے، رات بھر مہنگائی کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا غلط فیصلہ تھا، ایک بھگوڑا میاں ہے ایک چھوٹا میاں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کتنے بینک اکاؤنٹس، زمینوں اور گاڑیوں کے مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
مخدوم احمد محمود نے زرداری کے ترپ کے پتے نوازشریف کو شو کردیے
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں کا دل کمزور ہے، شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ان کا مقدمہ چلا تو وہ بچیں گے نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں کتراتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ 30 سال بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، ڈیزل بارہواں کھلاڑی ہے۔
وزیراعظم نے ہمیشہ کی طرح اپنی وزارت عظمیٰ کے چوتھے سال بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک کرپٹ سیاستدان قوم کا پیسہ واپس نہیں کرتے ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں قوم کے مسائل خاص طور پر مہنگائی کا اعتراف کیا لیکن معاملہ یہ ہے کہ تمام تر ادراک کے باوجود وزیراعظم صاحب عملی طور پر مہنگائی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
صرف مہنگائی پر ہی کیا موقوف، وزیراعظم عمران خان کے اور بہت سے وعدے اور دعوے تھے کہ جن کی تکمیل سے ملک و قوم کی خدمت ہونا تھی لیکن اب تک عمران خان ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔