نواز شریف کتنے بینک اکاؤنٹس، زمینوں اور گاڑیوں کے مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تمام بینک اکاؤنٹس، زمینیں اور گاڑیوں کی مالیت پتہ چل گئی۔

نیب نے نوازشریف کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے جس میں سابق وزیراعظم کے نام زرعی زمین، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس اور مختلف کمپنیوں میں شیئرز کا ذکر کیا گیا ہے۔

نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے۔ نیب نے جائیداد کی تفصیل کیلئے ایس ای سی پی، ایل ڈی اے، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا۔

نیب رپورٹ کے مطابق محمد بخش ٹیکسٹائل ملزمیں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار 425، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48 ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔

نواز شریف اور ان کے زیرکفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں۔ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر بھی سابق وزیراعظم کی جائیداد ہے۔

نوزا شریف کے مختلف نجی بینکوں میں 3 غیر ملکی کرنسی اور پانچ دیگر اکاؤنٹس ہیں۔ پانچ بینک اکاؤنٹس میں نواز شریف کے 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔ غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز ہیں۔

قائد مسلم لیگ (ن) اور ان کے زیرکفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی ہے۔ لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں 299 کنال، موضع مال رائے ونڈ میں 103 کنال، موضع سلطان میں 312 کنال، شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی ہے۔

اس کے علاوہ ایک لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرز بھی سابق وزیراعظم کے نام ہیں۔

متعلقہ تحاریر

تبصرے

  1. May I just say what a relief to uncover someone that truly understands what they’re discussing on the net. You definitely realize how to bring a problem to light and make it important. A lot more people ought to read this and understand this side of your story. I can’t believe you are not more popular because you definitely have the gift.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے