میرا قائد الطاف حسین ہے،پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی ،عامر لیاقت
کراچی میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ہوگا، سارے وفا پرست امیدوار کھڑے ہوں گے، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی پیش گوئی
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر الطاف حسین کو اپنا قائد قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی، کراچی میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ہوگا، سارے وفا پرست امیدوار ہی ہوں گے۔
عامر لیاقت حسین کی ایک وڈیوگزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ کسی نجی تعلیمی ادارے میں منعقدہ تقریب میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے۔
الطاف حسین کی بریت، عامر لیاقت حسین کی خوشی پر پی ٹی آئی ناراض
عامر لیاقت کو شب عروسی منانے کی فرصت نہ ملی
تقریب کے منتظمین نے عامر لیاقت کو پیپلزپارٹی خواتین ونگ کراچی کی جنرل سیکریٹری مسرت نیاز ی کے ہاتھوں یادگاری شیلڈ بھی دلوائی۔
میں اندر سے ایم کیو ایم ہوں میرے قائد الطاف حسین ہیں, تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا بیان ۔۔۔ کراچی میں تو صرف ایم کیو ایم ہے پی ٹی آئی ویسے بھی ختم ہونے والی ہے، عامر لیاقت @PTIofficial pic.twitter.com/IBqew3sXnB
— Irfan ul Haque (@IrfanHaqueS) February 21, 2022
اس موقع پر تقریب کے میزبان نے مسرت نیازی کے ہاتھوں میں شیلڈ تھماتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے ملوا رہے ہیں۔
اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ میرے قائد الطاف حسین ہی ہیں ،میں اندر سے ایم کیوایم ہوں۔مسرت نیازی عمران خان سے متعلق وضاحت مانگی تو عامر لیاقت نے کہا کہ وہ میرے چیئرمین ہیں۔
شیلڈ وصول کرنے کے بعد عامر لیاقت نے کہا کہ ہمارا آپس میں اتحا د ہوگا۔جس پر مسرت نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحادنہیں ہوگا،ایم کیوایم سے ہوسکتا ہے۔عامر لیاقت بولے میں ایم کیوایم کی ہی بات کررہا ہوں،پی ٹی آئی کی بات نہیں کررہا۔ مسرت نیازی نے مشورہ دیا کہ آپ بھی پی ٹی آئی سے نکل جائیں ۔عامر لیاقت بولے پی ٹی آئی تو اس وقت تک ختم ہوجائے گی، کراچی میں تو صرف ایم کیوایم ہی ہوگی۔سارے وفا پرست امیدوار ہی ہوں گے۔