ڈرامہ سیریل سنگ ماہ: ایک گھر میں دو عینک نہیں ہوسکتا
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں گل مینا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈرامے کا یادگارمنظر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کامنظر شیئر کرکے اس مشہور ڈائلاگ بھی لکھا۔
یہ بھی پڑھیے۔
سنگ ماہ میں جرگے کی غلط منظر کشی پرپختون صحافیوں کی تنقید
ڈرامہ سنگ ماہ میں عاطف اسلم اور کبریٰ خان کی جوڑی ناظرین کو بھاگئی
اداکارہ ہانیہ عامر نے لکھا کہ جس طرح ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتی اسی طرح ایک گھر میں دو چشمے نہیں رہ سکتے۔اس منظر میں اداکارہ ہانیہ عامر بادام گل کا کردار ادا کرنے والےاداکار حسن نعمان کا چشمہ توڑتے ہوئے یہ مکالمہ بولتی ہیں۔
View this post on Instagram
اس منظر کا پس منظر یہ ہے کہ مستان سنگھ کا کردار ادا کرنے والے اداکار عمیر رانا شہر سے گل مینے اور بادام گل کے لیے سن گلاسز لاتے ہیں تاہم گل مینے کو بادام گل کو چشمہ لگائے دیکھ کر غصہ آجاتا ہے اور وہ چشمہ توڑ دیتی ہیں۔
ڈرامے میں اداکار حسن نعمان میں چوکیدار کا کردار ادا کررہے ہیں جو نشے کا عادی ہونے ساتھ ساتھ کافی مزاحیہ بھی ہے۔