ڈرامہ سیریل سنگ ماہ: ایک گھر میں دو عینک نہیں ہوسکتا

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں  گل مینا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈرامے کا یادگارمنظر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کامنظر شیئر کرکے اس مشہور ڈائلاگ بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیے۔

سنگ ماہ میں جرگے کی غلط منظر کشی پرپختون صحافیوں کی تنقید

ڈرامہ سنگ ماہ میں عاطف اسلم اور کبریٰ خان کی جوڑی ناظرین کو بھاگئی

اداکارہ ہانیہ عامر نے لکھا کہ جس طرح ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتی اسی طرح ایک گھر میں دو چشمے نہیں رہ سکتے۔اس منظر میں اداکارہ  ہانیہ  عامر بادام گل کا کردار ادا کرنے والےاداکار حسن نعمان کا چشمہ توڑتے ہوئے یہ مکالمہ بولتی ہیں۔

اس منظر کا پس منظر یہ ہے کہ  مستان سنگھ کا کردار ادا کرنے والے اداکار عمیر رانا شہر سے گل مینے اور بادام گل کے لیے سن گلاسز  لاتے ہیں  تاہم گل مینے کو بادام گل کو چشمہ لگائے دیکھ کر غصہ آجاتا ہے اور وہ چشمہ توڑ دیتی  ہیں۔

ڈرامے میں اداکار حسن نعمان  میں چوکیدار کا کردار ادا کررہے ہیں جو نشے کا عادی ہونے ساتھ ساتھ کافی مزاحیہ بھی ہے۔

متعلقہ تحاریر