مس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کا کیا کردار ہوگا؟
امریکی منی کامک سیریز مس مارول کے لیے اداکار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات کے کردار سامنے آگئے۔
مارول نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق اداکار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات مرکزی کردار کمالا خان کے دادا ، دادی حسن اورعائشہ کا کردارنبھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے۔
کیا فرحان اختر مس مارول کے لیے اچھا انتخاب ہوں گے؟
سوشل میڈیا پر زیرگردش پوسٹ کے مطابق فواد خان اور مہوش حیات کے کردار حسن اور عائشہ کمالا خان کے دادا دادی کے روپ میں ماضی کے ایک منظر میں جلوہ گر ہوں گے۔
🚨 EXCLUSIVE: Fawad Khan and Mehwish Hayat will be playing Hasan and Aisha, Kamala Khan’s great-grandparents, in a flashback scene in #MsMarvel. pic.twitter.com/JjhaF987Il
— Ms. Marvel News (@MsMarvelNews) February 20, 2022
یاد رہے کہ مس مارول،مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی منی کامک سیریز ہے جسے بشا علی نے تخلیق کیا ہے۔کامک سیریز رواں برس اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر ریلیز کی جائے گی۔