کمانڈر سری لنکن نیوی کی پاکستان آمد، نیول چیف سے ملاقات

مہمان افسر کو نیول ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال۔

سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نیول چیف نے سری لنکن نیوی کمانڈر کا استقبال کیا اورانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد معزز مہمان کا ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، فواد چوہدری کی اپوزیشن کے احتجاج کے منصوبے پر تنقید

ترکی کے مذہبی امور کے صدر کا 18رکنی وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان

بعد ازاں، وائس ایڈمرل نشانتھا اور ایڈمرل امجد خان نیازی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ بحری سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزائم کو سراہا۔ کمانڈر سری لنکن نیوی کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ تحاریر