ظاہر جعفر کی سزائے موت پر شوبز شخصیات کا اظہار اطمینان
زینب قیوم، ایمن منیب اور مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے، اس عدالتی فیصلے پر ملک بھر میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں نے بھی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیے
نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت،والدین بری
نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل مکمل،عدالت 24 فروری کو فیصلہ سنائی گی
زینب قیوم نے کہا کہ بلاآخر قاتل کو سزا مل گئی، لیکن اس درندے کے والدین اور تھیریپی ورکس کا اسٹاف بری ہوگیا۔
مالی اور چوکیدار جنہوں نے نور کو گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا ان کو 10 سال قید کی سزا ہوئی۔
View this post on Instagram
زینب قیوم نے کہا کہ امید ہے اس دکھی خاندان کو کچھ سکون ملا ہوگا۔ زینب نے آج عدالتی فیصلے کے حوالے سے ڈان میں شائع ہونے والی خبر کو بھی شیئر کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ اور ماڈل ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘انصاف ہوگیا’۔
سینئر اداکارہ مشی خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ظاہر جعفر جیسے درندے کو سزائے موت پر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتی۔
Finally Alhumdullilah I can’t express my feelings that the darinda #ZahirJaffar gets death penalty.
Shukar Alhumdullilah My deepest condolences to the family of #NoorMuqaddam
My salute to Shaukat Mukaddam Sb for relentlessly trying to get justice for his slain daughter. pic.twitter.com/LmFH9CmbAg— Mishi khan (@mishilicious) February 24, 2022
انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کے اہلخانہ سے گہری تعزیت کرتی ہوں۔
شوکت مقدم صاحب کو سیلوٹ جنہوں نے اپنی مقتول بیٹی کو انصاف دلوانے کے لیے حوصلے کے ساتھ مقدمہ کی پیروی کی۔









