صبح کو اچھا بنائیں، باقی سب ٹھیک ہوجائے گا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ٹویٹ کرتے ہوئے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ صبح اللہ کی برکت ہوتی، اسے ضرور حاصل کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صبح صبح اپنے گھر کے آنگن میں ٹی شرٹ ٹراؤزر پہنے بیٹھے ہیں اور پانی کی بوتل ان کے ہاتھ میں ہے۔

شاہد آفریدی نے کیپشن دیا کہ نوجوانوں کو پیغام ہے، اپنی صبحوں کا خیال رکھیں اور باقی سب خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ورزش کو پروموٹ کرتی ہوئی مائرہ خان

حدیقہ کیانی اور مہوش حیات ایکسرسائز کے بعد کیسی نظر آتی ہیں

انہوں نے کہا کہ صبح اللہ کی برکت ہوتی ہے، اسے ضرور حاصل کریں، صبح سویرے کا سورج آپ کے جسم کے لیے بھی اچھا ہے۔

شاہد آفریدی جب تک کرکٹ سے وابستہ رہے بہت فٹ رہے، فیلڈ کے دوران جو انجری کے مسائل ہوئے ہوں وہ الگ بات ہے لیکن ویسے آفریدی ایک دم فٹ رہے۔

اب انہوں نے نوجوانوں کو ایک نصیحت کر دی ہے کہ اپنی صبح کو ٹھیک کرلیں باقی سب خود ٹھیک ہوجائے گا۔

ہر طرح کے فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی شاہد آفریدی صبح جلدی اٹھتے ہیں اور ورزش یا دوڑ لگاتے ہیں، یہی ان کی صحت اور کامیابی کا راز ہے۔

متعلقہ تحاریر