سندھ کی حکمران پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں براجمان پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ
بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ 8 مارچ کو وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے زیراہتمام مہنگائی ، بیروزگاری ، معاشی بدحالی ، ناکام خارجہ پالیسی کے خلاف اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے عوامی لانگ مارچ کا آج اتوار 27 فروری کو کراچی سے آغاز ہوگا۔
لانگ مارچ کی قیادت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک کے 23 اضلاع اور 37 شہروں سے ہوتا ہوا بلاول بھٹو کی قیادت میں 1600 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے کراچی سے براستہ حیدرآباد ، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سع
یوکرین پر روس کے حملے سے عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
عمران خان کا کامیاب دورہ روس، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے
ید غنی، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، سردار خان، محمد آصف خان، پیپلز یوتھ کراچی کے صدر راشد خاصخیلی و دیگر نے مزار قائد پرلانگ مارچ کی روانگی کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے طویل اور بڑا لانگ مارچ مزار قائد سے شروع ہوگا، عوامی لانگ مارچ مہنگائی، بیروزگاری، موجودہ نالائق اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کی بدترین معاشی پالیسیوں کے باعث ملک کے 22 کروڑ عوام کی آواز بنے گا۔
لانگ مارچ کے آغاز پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے جس کے بعد مارچ کا آغاز ہوگا،عوامی لانگ مارچ کے شرکاء شارع فیصل سے ہوتے ہوئے ملیر، گھگھر پھاٹک، دھابے جی سے براستہ گھارو ،ٹھٹھہ، سجاول سے بدین اوروہاں سے ماتلی پہنچیں گے ، جہاں مارچ کے شرکاء کا پہلا پڑاؤ ہوگا۔
رات قیام کے بعد عوامی مارچ دوسرے روز 28 فروری کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا، یکم مارچ کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا۔
مارچ کے منصوبے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2 مارچ کو لانگ مارچ سکھر، گھوٹکی سے ہوتا ہوا رحیم یار خان پہنچے گا، 3 مارچ کو رحیم یار خان سے براستہ بہاولپور، لودھراں سے ملتان میں پہنچ کر ختم ہوگا۔
لانگ مارچ 4 مارچ کو ملتان سے خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا، 5 مارچ کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو 6 مارچ کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، جس کے بعد مارچ روانہ ہوگا اور شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچے گا۔
لانگ مارچ 6 مارچ کو وزیرآباد اگلے روز 7 مارچ کو وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا اور راولپنڈی لیاقت باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، 8 مارچ کو لانگ مارچ اپنی منزل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گا۔