طوبیٰ عامر گھر آنا چاہیں تو بہن کی طرح استقبال کروں گی، سیدہ دانیہ شاہ
طوبیٰ نے یک طرفہ طور پر خلع لی مگر وہ شرعی خلع نہیں وہ آج بھی ان کی بیوی ہیں
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ اگر طوبیٰ انور اپنے شوہر کی زندگی میں دوبارہ واپس آنا چاہیں تو انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے وہ انکا اپنی بہن کی طرح خیر مقدم کریں گی۔
عامر لیاقت نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نہ تو طوبیٰ انور کو طلاق دی، نہ تو وہ خلع پر دستخط کرنےعدالت گئےان کی سابق اہلیہ نے یک طرفہ طور پر عدالتوں سے آئین پاکستان کے مطابق خلع لی مگر وہ شرعی خلع نہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی طرح زندگی گزارنا چاہتاہوں، یاسر نواز
طوبیٰ انور کو عامر لیاقت کے بعد والدین کی یاد ستانے لگی
View this post on Instagram
عامر لیاقت کے اس بیان پر طوبیٰ عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا ‘میں نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت حسین سے عدالت کے ذریعے خلع حاصل کی جو کہ ایک پاکستانی شہری کے طور پر میرا آئینی حق ہے۔ قابل عزت عدالت نے خلع کا فیصلہ اسلامی جمہوریہ قانون کے تحت کیا’۔
عامرلیاقت اور ان کی سابق اہلیہ طوبیٰ عامر کے بیان پر عامرلیاقت کی حالیہ تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ اگرعامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور اپنے شوہر کی زندگی میں واپس آنا چاہتی ہیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ، وہ انکا اپنی بہن کی طرح خیر مقدم کریں گی ۔ عامر لیاقت کی چوتھی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوا ب میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ’’خوش رہنے کے لیے مجھے اپنے شریک حیات کے ساتھ ہونا چاہیے۔ میں ان کی خوشی سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور وہ میری خوشی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
دوسری جانب عامر لیا قت کا مزید کہنا تھا کہ طوبیٰ اب بھی ان کی بیوی ہے، وہ جب واپس گھر آنا چاہیں وہ ان کا خیرمقدم کرتے ہیں، گھر کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ۔