قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اداکار عثمان خالد بٹ نے خدیجہ صدیقی کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، مجرم کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا۔

وکیل اور انسانی حقوق کی رہنما خدیجہ صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار عثمان خالد بٹ نے قندیل بلوچ کے قاتل کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عثمان خالد بٹ اس کیس میں ریاست کے خلاف فرقی بنے ہیں، ریاستی نمائندگی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کے حالیہ تمام آرڈیننسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اداروں کو چیلنج حریم شاہ کو مہنگا پڑگیا، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

خدیجہ کا کہنا تھا کہ یہ یقیناً ایک ٹیسٹ کیس ہے اور اس میں مثال قائم ہونی چاہیے۔

عثمان خالد بٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی خدیجہ صدیقی کریں گی۔

انہوں نے آئین کے دفعہ 184 شق 3 کے تحت کیس فائل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ان کے بھائی محمد وسیم کو لاہور ہائیکورٹ کی ملتان بینچ نے بری کر دیا تھا۔

نیشنل کمیشن برائے حیثیتِ خواتین کے چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے بھی مجرم کی رہائی کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر