دولہا گنجا ہے، دلہن نے  شادی کے موقع پرانکار کردیا

دولہا بار بار اپنے بالوں کو درست کررہا ہے غور کرنے پر معلوم ہوا کہ دولہانے وگ پہنی ہوئی ہے۔

تقریبا ایک ارب اڑتیس لاکھ کی آبادی والے ملک بھارت میں معمولی باتوں پر شادی سے انکار اب کوئی نئی بات نہیں ہے، گذشتہ روز بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر اس وقت شادی سے انکار کردیا جب اس کو معلوم ہوا کہ دولہا گنجا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں دولہا اجے کمار باراتیوں کےساتھ اپنی دلہن کو لینےپہنچا ،ہندو مذہب کی رسم و رواج کے مطابق دولہا نے جب دلہن کو مالاپہنائی  تو دلہن نے محسوس کیا کہ دولہا بار بار اپنے بالوں کو درست کررہا ہے غور کرنے پر معلوم ہوا کہ دولہانے وگ پہنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میٹریکس برائڈ: بھارتی دلہن کی لچک نے مہمانوں کو حیران کردیا

گول گپوں کی مالا اور تاج پہنی بھارتی دلہن کے چرچے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

دولہا کو گنجا پاکر دلہن اسٹیج پر بے ہوش ہوگئی ، ہوش آنے کے بعد دلہن نے شادی سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ دولہا گنجا ہے  ، باراتیوں نے بہت کوشش کی کہ دلہن کو منا لیا جائے تاہم دلہن نے کسی صورت گنجے دولہا سے شادی پر آمادگی ظاہر نہیں کی ۔دولہن کے اہلخانہ نے دولہا اور اس کے گھر والوں پر دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کرادیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہی ایک دلہن نے  دولہا کے رنگ کالا ہونے پر شادی سے انکار کردیا تھا ، دلہن کا کہنا تھا کہ جو تصویریں شادی سے پہلے دولہا کی دکھائی گئی تھیں وہ فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کی گئیں تھی  جس میں دولہا کو بے حد خوبصورت دکھایا گیا تھا جبکہ حقیقت میں دولہا  ویسا نہیں تھا جیسا تصاویر میں دکھایا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر