یکم رمضان کو قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن کا افتتاح ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 'پہل 911' منصوبے کا جائزہ، 36 ایمرجنسی سروسز تک ایک ہی نمبر سے رسائی حاصل ہوگی۔

اس سال یکم رمضان المبارک کو وزیراعظم عمران خان پاکستان کی پہلی قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز ‘پہل 911’ ہیلپ لائن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام ایمرجنسی سروسز کے لیے 36 علیحدہ نمبرز پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن ‘پہل 911’ میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سی اسپارک 2022 مشقوں کا افتتاح، نیول چیف کی خصوصی شرکت

ووزیراعظم نے اسلام آباد ہراسگی اور موٹروے ریپ کیس کی رپورٹ طلب کرلی

ان ایمرجنسی سروسز میں فائر بریگیڈ، پولیس، صحت، ناگہانی کے دوران مدد اور موٹروے پولیس شامل ہوں گی۔

وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کالر کو صرف 911 پر فون کرنا ہوگا اور اس کی کال متعلقہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ملا دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ہیلپ لائن کے بلاتعطل آپریشنز جاری رکھنے کے لیے پہلے آزمائشی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل، چیئرمین نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن معراج گل، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر حسنین عباس کاظمی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

پہل – 911 پراجیکٹ

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے اس منصوبے کا آئیڈیا امریکی ہیلپ لائن 911 سے لیا۔

اس منصوبے پر اس وقت کام شروع ہوا جب گجرپورا موٹروے پر ایک خاتون کو ان کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے تحت یہ پراجیکٹ وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے تکنیکی معاونت اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے ذمہ دار ہیں۔

وزارت داخلہ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام ایمرجنسی سروسز کے لیے رابطہ کار کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر