شین وارن کا انداز اپنانے والا پاکستانی بچہ عظیم باؤلر کی وفات پر روپڑا
علی میکائیل2018میں صرف 6 سال کے تھے جب انکی مایہ ناز آسٹریلوی لیگ اسپنر کے انداز میں گیند کرانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

دنیائے کرکٹ کے عظیم اسپنر شین وارن کی اچانک موت پر پاکستانی شین وارن کا لقب پانے والا کوئٹہ کارہائشی 10 سالہ علی میکائل بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زار و قطار رودیا۔
علی میکائیل2018میں صرف 6 سال کے تھے جب انکی مایہ ناز آسٹریلوی لیگ اسپنر کے انداز میں گیند کرانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دو لیجنڈز ایک ہی دن چل بسے
روس کی فیفا ورلڈکپ کے بعد فارمولا ون سے بھی چھٹی
حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک علی میکائیل نے اگلاشین وارن بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ علی میکائیل گوگلی اور لیگ بریک گیند کرانے کیلیے بالکل شین وارن کا انداز اپناتے ہیں۔
Dear Eli, your bowling looks fantastic, keep up the great work & thankyou for your kind words ! 👍 https://t.co/gosvIHHv9I
— Shane Warne (@ShaneWarne) February 28, 2018
2018 میں وڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور خود شیرن وارن نے بھی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے علی میکائیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈیئر علی، آپ کی باؤلنگ شاندار لگ رہی ہے، شاندار کام جاری رکھیں۔
Absolutely fantastic, blown away on how good the ball comes out of your hand, especially at the age of only 6 – well done and keep up the great work. One tip – get that bowling arm a little higher ! https://t.co/54A9DgrL6H
— Shane Warne (@ShaneWarne) March 25, 2018
ایک اور ٹویٹ میں آنجہانی شین وارن نے لکھا تھا کہ بہت ہی لاجواب، آپ کے ہاتھ سے گیند کتنی اچھی نکلتی ہے اور وہ بھی صرف 6 سال کی عمر میں – بہت اچھا اور شاندار کام جاری رکھیں۔ شین وارن نے کم سن بولر کو گیند کراتے ہوئے ہاتھ تھوڑا اوپر سے لانے کا بھی مشورہ دیا تھا۔
کوئٹہ وائس کے یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ ویڈیو میں علی میکائیل کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ کیسے مرسکتے ہیں ، مجھے یقین نہیں آرہا ۔ میرے لیے یہ ایک چونکا دینے والی خبر تھی کہ ان کا انتقال ہوگیا۔ میں ان کے کھیل اور ان کے نام سے متاثر تھا۔









