ڈچ فٹبال اسٹار کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا

سابق اے سی میلان، ریئل میڈرڈ اور ایجیکس کے مایہ ناز فٹبالر نے انسٹاگرام پر کہا کہ وہ 'مسلم فیملی میں شامل ہو رہے ہیں'۔

لیجنڈری ڈچ فٹ بالر اسٹار کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کر لیا، سیڈورف نے جعمہ کے روز اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ‘مسلم فیملی’ میں شامل ہونے پر ‘اچھے پیغامات’ پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سابق اے سی میلان، ریئل میڈرڈ اور ایجیکس کے مڈفیلڈر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا: "میرے مسلمان خاندان میں شامل ہونے کی خوشی میں تمام اچھے پیغامات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیے

وومن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے 476 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی، اظہر علی 185 پر آؤٹ

کلیرنس سیڈورف نے مزید لکھا ہے کہ "میں دنیا بھر کے تمام بھائیوں اور بہنوں خصوصاً اپنی پیاری [بیوی] صوفیہ [مکرماتی] کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں ، صوفیہ نے مجھے اسلام کے معنی گہرائی سے سمجھانے میں میری مدد کی۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Clarence Seedorf (@clarenceseedorf)

ان کا کہنا ہے کہ "میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور اپنے نام کو برقرار رکھوں گا جیسا کہ میرے والدین نے دیا تھا، کلیرنس سیڈورف! میرا پیغام کے لیے محبت کا پیغام ہے۔”

کلیرنس سیڈورف UEFA چیمپئنز لیگ کی تاریخ کے سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، کلیرنس سیڈورف واحد فٹ بالر ہے جنہوں نے تین مختلف کلبوں کے ساتھ کھیلا اور چیمپئنز لیگ جیتی ہے۔

محنتی اور ورسٹائل مڈفیلڈر کلیرنس سیڈورف کم از کم چھ زبانیں بولنا جانتے ہیں۔ سیڈورف نے 87 بار اپنی قومی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کرچکے ہیں ، تین UEFA یورپی فٹ بال چیمپئن شپ اور 1998 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکے ہیں۔

گراؤنڈ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کلیرنس سیڈورف اے سی میلان اور کیمرون کی قومی ٹیم سمیت متعدد ٹیموں کے مینیجر رہ چکے ہیں۔

پیو ریسرچ سنٹر کی تحقیق کے مطابق اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا دین ہے، جہاں مسلمانوں کی تعداد 2015 اور 2060 کے درمیان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے دو گنا سے زیادہ بڑھنے کا چانس ہے۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ، اندازہ لگایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہر سال تقریباً 5000 لوگ اسلام قبول کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر