شاہد آفریدی خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کہا کہ خواتین دنیا بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔

شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور پانچ بیٹیوں کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔
You are the nourishing power of the Universe, You make it come alive, more colorful & inspirational. Being a father of 5 wonderful girls, I can proudly say women have the strength to move the world; lets celebrate them everyday & support them to #BreakTheBias. Happy #WomensDay! pic.twitter.com/Y2SxC8o1kV
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 8, 2022
انہوں نے کیپشن دیا کہ آپ اس کائنات کی طاقت ہیں، آپ نے اس کو زندہ رکھا ہوا ہے، آپ کی وجہ سے کائنات رنگین اور متاثر کن ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پانچ خوبصورت بیٹیوں کا باپ ہونے کے ناطے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین دنیا کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خواتین کا عالمی دن، شنیرا اکرم، ثنا فخر اور آمنہ الیاس کی مبارکباد
عورت برقع پسند کرے یا بکنی یہ اس کا انتخاب ہونا چاہیے،ملالہ یوسفزئی
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے لیے روزانہ جشن منانا چاہیے اور ان کی حمایت کرنی چاہیے، خواتین کا دن مبارک ہو۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہد آفریدی نے خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ اور آزادی کی بات کی ہو۔
وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔
اس کی مثال ایسے ملتی ہے کہ جب شاہد آفریدی کرکٹ کھیلتے تھے تو ان کی اہلیہ اور صاحبزادیاں بھی میچ دیکھنے کے لیے موجود ہوتی تھیں۔
اب بھی پی ایس ایل میچز میں ان کی بیٹیاں میچ دیکھنے کے لیے آتی ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی آفریدی اپنی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو مختلف تقریبات میں اپنے ہمراہ لے کر جاتے ہیں۔