پاکستانی مداح کی آسٹریلوی کھلاڑی سے کافی کی فرمائش

مارنس لبوشاگنے نے کہا کہ ایک دن میں سب کے لیے کیفے کھول لوں گا، آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان میں خوش، ملکی ثقافت، لباس اور کھانوں کی تعریفیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوچکا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ملک بھر میں کرکٹ شائقین سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آسٹریلوی ٹیم کی آمد پر خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹینس چھوڑ دوں گا، کورونا ویکسین نہیں لگواؤں گا، نوواک جوکووچ

وومن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

اسٹیڈیم جانے والے تماشائیوں سے لے کر عام افراد بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کچھ دنوں کے لیے پاکستانی بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔

ایسے ہی ایک پرجوش تماشائی نے اسٹیڈیم میں ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر مہمان کھلاڑی مارنس لبوشاگنے سے کافی کے کپ کی فرمائش کی گئی تھی۔

لبوشاگنے نے ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کرنے والے مداح کو جواب لکھا کہ ایک دن میں سب کے لیے کیفے کھول لوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلوی ٹیم کے دورے کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔

میڈیا پر کرکٹ میچز کے علاوہ بھی اس دورے کی بہت کوریج ہو رہی ہے۔

کینگروز کپتان پیٹ کمنز میڈیا پر زیادہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کچھ دن پہلے بیان دیا کہ پنڈی میں اذان کی آواز پہاڑوں سے ٹکرا کر واپس سماعت تک پہنچتی ہے تو بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

اسی طرح ڈیوڈ وارنر بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑے کے انداز میں رقص کرتے نظر آئے اور پنڈی بوائز کو بھی مات دے دی۔

متعلقہ تحاریر