جنوری کے مقابلے میں فروری میں ترسیلات زر میں 2 فیصد اضافہ

فروری میں 2.2ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں، زیادہ تر رقوم سعودیہ،امارات، برطانیہ اور امریکا سے آئیں،سال بسال بنیاد پر ترسیلات میں 2.7  فیصد کمی ریکارڈ

ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ جاری ہے ، جنوری کے مقابلے میں فروری میں ترسیلات زر میں 2 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گی۔فروری 2022 میں ترسیلات کی مستحکم کارکردگی برقرار رہی اور 2.2 ارب ڈالرکی  ترسیلات آئیں ، اس طرح ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پہنچنے کا سلسلہ جون 2020 سے جاری ہے۔

فروری میں ترسیلات زر ماہ بہ ماہ 2 فیصد بڑھ گئیں حالانکہ اس مہینے ایامِ کار کی تعداد کم ہوتی ہے جبکہ ترسیلات زر سال بسال بنیاد پر  2.7  فیصد کم ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال نجی شعبے کے قرضے دوگنے

آئی ایم ایف کا دباؤ، نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

مالی سال 22ء کے پہلے 8ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 20.1  ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6  فیصد زائد ہیں۔

فروری 2022ء کے دوران  زیادہ تر رقوم سعودی عرب (558 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (387 ملین ڈالر)، برطانیہ (319 ملین ڈالر) اور امریکا (210 ملین ڈالر) سے آئیں۔

متعلقہ تحاریر