ہارس اینڈ کیٹل شو کے اشتہارات انگریزی میں شائع کرنے  پر شہباز گل برہم

انھوں نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کے بابو صاحب خود انگریزی اخبار پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا پورا پاکستان انگریز ہوُگیا ہے

لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات شروع ہوگئیں ہیں جبکہ شو کے حوالے سے اخبارات میں انگریزی زبان میں اشتہار ات شائع کرانے پر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے  سخت تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  بیورو کریسی  میں عقل نام کی چیز نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر 10 مارچ سے لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم  میں شرو ع ہونے والے  ہارس اینڈ کیٹل شوکے اشتہار کو انگریزی اخبار میں میں شائع کرانے بیورو کریسی  پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چھ سال بعد صدر نے لاہور میں  ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کردیا

شہباز گل کی تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اخباری مالکان پرتنقید

  اپنے ٹوئٹ میں بیوروکریسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کے بابو صاحب خود انگریزی اخبار پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا پورا پاکستان انگریز ہوُگیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ   بھائی یہ کسانوں کے گھوڑوں بھینسوں گائے بکری کی نمائش ہے یہی اشتہارات اردو اخبار میں ہونے چائیے تھے تا کہ عام کسان اس کو دیکھ کر متوجہ ہوکر راغب ہو سکے

متعلقہ تحاریر