خاتون پرستار پر شاہین شاہ آفریدی کو ہراساں کرنے کا الزام
خاتون کے پوسٹر پر درج تحریر’’شاہین کیوٹو، اِدھر آؤ تمہیں سیریلیک کھلاؤں‘‘، سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک خاتون پرستار کی جانب سے لایا گیا پوسٹر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔ناقدین خاتون پرستار کو ہراسانی کا مرتکب قرار دے رہے ہیں۔
میچ دیکھنے کیلیے میدان کا رخ کرنے والے تماشائیوں کے پوسٹرز اور پلے کارڈز خاصے دلچسپی کے حامل ہوتے ہیں۔ کیمرا مین شائقین کی جانب سے لائے منفرد پوسٹرز اور پلے کارڈز کی تلاش میں رہتے ہیں جبکہ اسکرین پر میچ دیکھنے والے ناظرین ان پوسٹرز اور ان کے مواد سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین آفریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کا زمان خان کو گھر دینے کا اعلان
شاہین آفریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کا زمان خان کو گھر دینے کا اعلان
کراچی ٹیسٹ میں خاتون مداح کا ایسا ہی ایک پوسٹر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ خاتون پرستار نے شاہین شاہ آفریدی کیلیے ایک پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس پر تحریر درج تھی کہ ’’شاہین کیوٹو، اِدھر آؤ تمہیں سیریلیک کھلاؤں‘‘۔
کچھ صارفین نے اس پیغام کو مضحکہ خیز قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اسے عالمی سطح پر پاکستانی فاسٹ بولر کی تضحیک کے مترادف قرار دیا جبکہ کچھ ناقدین نے پوسٹر پر درج تحریر پر غصے کا اظہار کیا اور خاتون تماشائی کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیا۔
ناقدین کا کہنا تھا کہ اگر کسی مرد نے کسی خاتون کھلاڑی کیلیے اس طرح کا پوسٹر اٹھایا ہوتا تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا لیکن خاتون تماشائی کو عورت ہونے کی وجہ سے برتری دیدی گئی۔
رمشا حسن نے تبصرہ کیا، “چہرہ کیوں کٹا ہوا ہے۔ اگر لڑکے ایسا کرتے ہیں توانہیں شرم دلائی جاتی ، ایسا اس خاتون کے ساتھ کیوں ہیں کیا جارہا؟
ردا شاہد نے لکھا، "یہ ہراسانی ہے”۔
حمزہ خان خٹک کا کہنا ہے کہ تصور کریں کہ یہ کسی لڑکے نے ایک خاتون کرکٹر کے ساتھ کیا ہے، غصہ مختلف ہوتا۔ راحت علی نے لکھا، ’’بہت بے عزتی کی بات ہے۔ اگر خواتین کچھ کرتی ہیں تو ہنس کر ٹال دیا جاتا ہے لیکن اگرکسی مرد نے کسی خاتون کرکٹر کے ساتھ ایسا کیا ہوتا تو تمام مردوں کی توہین کی جاتی ہے۔ پاکستانیوں کے دوہرے معیارات“۔