شاہین آفریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کا زمان خان کو گھر دینے کا اعلان

ٹیم کے فاسٹ بولر کیلئے آزاد کشمیر کے علاقے چکسوالی میں نیا گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ باؤلر زمان خان  کیلئے لاہور قلندرز انتظامیہ نے نیا گھر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو آپ سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ ملکی و غیر ملکی بڑے کھلاڑیوں کے درمیان تھا پھر بھی اس نے اپنی الگ پہچان بنائی۔

فاسٹ باؤلر زمان خان  کو نیا گھر دینے کا اعلان لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کی جانب سے زمان خان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران کیا گیا جہاں کرکٹر کے والد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

قلندرز اور زلمی کا میچ ، شاہین شاہ آفریدی دوسرے بوم بوم بن گئے

شاہین شاہ آفریدی پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 5 میں شامل

اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے قبل ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے درخواست کی کہ زمان خان کے پاس پکا مکان نہیں ہے، اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے گھر تعمیر کیا جائے گا۔ ہم نے اپنے کپتان کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے زمان خان جیسے باصلاحیت کرکٹر کو اس کا بنیادی حق دینے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے  اور ٹیم کے فاسٹ بولر کیلئے آزاد کشمیر کے علاقے چکسوالی میں نیا گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے  مزید کہا کہ زمان خان کی وجہ سے لاہور قلندرز کو 6 سال بعد پی ایس ایل کی ٹرافی  جیتنے کا موقع ملا ، وہ ایسا بچہ ہے جس نے اس ٹورنامنٹ میں دو میچز اکیلے ہی جتا دیے تھے۔ دوسری جانب قومی کرکٹر محمد عامر کو لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا یہ اقدام کافی پسند آیا جس کی انہوں نے تعریف کی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی اس بات نے دل جیت لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر