ہم سیکیورٹی دینگے، کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ہے، ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد طلب کرلیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 23 سے 30 مارچ تک جوڈو کراٹے کا ہفتہ ہے، کسی بھی طرح کی بدامنی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک ہزار نفری اسلام آباد طلب کرلی ہے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پچھلے چار مہینے سے لانگ مارچ کا اعلان کر رہے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے وہ ایک عالم دین ہیں، مولا جٹ کی سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی سفارتخانہ او آئی سی کانفرنس سبوتاژ کرنیکی کوشش کر رہا ہے، وزیر خارجہ

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ قابل مذمت ہے، فنکشنل لیگ

انہوں نے کہا کہ آپ 23 مارچ کو اسلام آباد آئیں، آپ کو پورا تحفظ فراہم کیا جائے گا لیکن مولاجٹ کی سیاست کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے چار سال سے ملک میں کنفیوژن پھیلائی ہوئی ہے، الیکشن میں صرف ایک سال رہ گیا ہے، یہ سامراجی سنڈیاں ڈی چوک میں فارغ ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈی چوک میں حالات کنٹرول کریں گے، نا ہوسکے تو یہ خود ذمہ دار ہوں گے، کوئی حادثہ ہوگیا تو نقصان اپوزیشن ہی کا ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چار سال پورے کرچکے ہیں، ایک سال جو رہ گیا ہے یہ بھی پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے جلسے مقبول ہورہے ہیں، 27 مارچ کو 10 لاکھ افراد کو جمع کریں گے۔

متعلقہ تحاریر