23 مارچ پریڈ اور او آئی سی اجلاس کیلئے سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں، آرمی چیف
کورکمانڈر کانفرنس میں پاکستانی حدود کے اندر بھارتی میزائل گرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پاکستانی حدود کے اندر بھارتی میزائل گرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ساتھ ہی آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی پریڈ اور اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کیلئے جامع سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 248 ویں کو رکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹر) میں منعقد ہوئی جس میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تفیصلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے انسداددہشتگردی کے حالیہ آپریشنز کی کامیابیوں کوسراہا اور ملکی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کورکمانڈر پشاور کی ذمہ داری سنبھال لی
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس نے بھارت سے میزائل فائر ہونے کے واقعے پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت نے واقعے حادثہ قراردیا جو کسی بڑی تباہی کاباعث بن سکتاتھا۔کورکمانڈرزکانفرنس کے شرکا نے واقعے کا متعلقہ عالمی فورم سے نوٹس لینے پر زور دیا اور کہا کہ ایسےخطرناک واقعات علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن سکتےہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ اور اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کیلئے جامع سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فارمیشنز کی تیاریوں کی تعریف کی اور مشنزپر مرکوز ٹریننگ کی ضرورت پرزوردیا۔