اقوام متحدہ، اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

وزیراعظم عمران خان نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیدیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام امت مسلمہ کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ آج اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سن لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے پیش کردہ ایک تاریخی قرارداد کو منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ قرارداد او آئی سی کی طرف سے پاکستان نے پیش کی تھی جس کے مطابق ہر سال 15 مارچ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

نیو یارک میں ’ایشینز سے نفرت بند کریں‘ ریلی

نیویارک نسلی تعصب کو بحران قرار دینے والی پہلی امریکی ریاست

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بلآخر دنیا کو درپیش اسلاموفوبیا کے چینلج کو تسلیم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، نفرت آمیز گفتگو بڑے چینلجز ہیں۔

اگلا چینلج یہ ہے کہ اس تاریخی قرارداد پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ تحاریر