ہتک عزت کیس، ایف آئی اے نے نادیہ خان کو بری کردیا

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ہتک عزت کیس میں دعویٰ کیا کہ نادیہ خان نے ان کی والدہ کا تمسخر بنایا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شوبز شخصیت نادیہ خان کو پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے معاملے سے بری کردیا۔

ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ سندھ ریجن کے سربراہ عمران ریاض نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ نادیہ خان کو ہتک عزت کے کیس سے بری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا

شرمیلا فاروقی بمقابلہ نادیہ خان: 50 کروڑ کے نوٹس کا تبادلہ

عمران ریاض نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ شرمیلا فاروقی نے ہتک عزت کیس میں دعویٰ کیا تھا کہ نادٰہ خان نے ان کی والدہ کا تمسخر بنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

سائبر کرائم ونگ کے سربراہ نے کہا کہ نادیہ خان نے جو ویڈیو اپ لوڈ کی اس کا مجھ سمیت میری ٹیم نے جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں جس پر تمسخر بنائے جانے کا شبہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ نادیہ خان کے چہرے پر کیسے تاثرات تھے اور ان کا لہجہ طنز آمیز تھا اور قانون میں اس حوالے سے کوئی سزا نہیں ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ اس وجہ سے نادیہ خان کو کیس سے بری کیا جاتا ہے۔

دوسری طرف نادیہ خان نے ایف آئی اے افسر کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا کہ انہیں کیس سے بری کر دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر