کلب فٹبال، 12 سال بعد رونالڈو خالی ہاتھ لوٹ گئے

چیمپیئنز لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ایک گول سے شکست دی، کرسٹیانو رونالڈو پہلی مرتبہ کوئی ٹرافی نہ جیت سکے۔

کلب فٹبال میں 12 سال بعد پہلی مرتبہ ایسا موقع ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو بغیر کوئی ٹرافی جیتے واپس جا رہے ہیں۔

منگل کو چیمپیئنز لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کوئی گول نہ کر سکی جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ایک گول کر کے اسے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیے

قلندرز اور زلمی کا میچ ، شاہین شاہ آفریدی دوسرے بوم بوم بن گئے

لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کی فاتح، ملتان سلطانز ڈھیر ہوگئے

رونالڈو نے 2009 میں کلب فٹبال کا آغاز ریال میڈرڈ کی ٹیم سے کیا اور 12 سال بعد پہلی بار وہ بغیر ٹرافی کے گھر لوٹیں گے۔

ایٹلیٹکو میڈرڈ سے رینن لودی نے ہیڈر مار کر میچ کا واحد گول کیا اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

میچ میں شکست کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے اور اب اسے اگلی بار چیمپیئنز لیگ میں شرکت کے لیے کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا۔

متعلقہ تحاریر