شیخ رشید کا وزیراعظم کو سندھ میں گورنرراج لگانے کا مشورہ
آج قوم سمیت ساری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایک طرف چور، اچکے اور لوٹ مار کرنے والے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، سندھ کے پیسوں کو اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دینا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی اس کے دردعمل میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے، وزیر اعظم کو تجویز بھی دی ہے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔آج قوم سمیت ساری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایک طرف چور، اچکے اور لوٹ مار کرنے والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے ایک ہوگئے ہیں، کبھی وہ قومی حکومت اور کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات کرتے ہیں ان کا واحد مقصد عوام کی لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے ۔ ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، 27 تاریخ کو عوام کا سمندر ڈی چوک آئے گا۔
یہ بھی پڑھیے
جیو نیوز نے وزیرداخلہ شیخ رشید کے انٹرویو کی وڈیو سنسرکیوں کی؟
پی ڈی ایم نے شیخ رشید کی ایک نہ سنی ، مارچ 23 مارچ کو کرنے کا اعلان
شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ سندھ ہاؤس میں کوئی پولیس کارروائی نہیں کی جا رہی جو اپنے ضمیر سے ووٹ دینے آنا چاہتا ہے وہ بے شک ا ووٹ دینے آئے ، انھوں نے کہا کہ بہت اچھا ہوگیا، 8 سے 12 لوگ سندھ ہاؤس میں ایکسپوز ہوگئے، یہ پیسے کے لوگ ہیں پیسے کے لالچ میں گئے یہ جانیں ان کے علاقے کے لوگ جانیں۔ یہ بکنے اور بکنے والے لوگ ہیں، انہیں بے نقاب کرنے پر تمام چینل کا مشکور ہوں۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ زندگی میں بکنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے اور جو بولی لگاتے ہیں ان کو کبھی عزت نہیں ملتی،امید ہے کہ اتحادی جب بھی فیصلہ کریں گے وہ عمران خان کے حق میں ہوگا۔ اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں 300 سے 400لوگ موجود ہیں اور وہاں آڑھت لگی ہے کہ جو ووٹ بیچے گا قوم اس کا فیصلہ کرے گی۔