سجل علی کا انسٹا بائیو تبدیل، طلاق کی افواہیں
اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنا نام 'سجل احد میر' سے تبدیل کرکے 'سجل علی' کردیا ہے، انسٹاگرام پر ان کے 70 لاکھ فالوورز ہیں۔

خوبرو اور چُلبلی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے بائیو میں نام کی تبدیلی کی ہے۔
سجل علی اور احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ابوظہبی میں ہوئی تھی۔ شادی کے فوری بعد سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
شمعون عباسی نے شوبز کے مشہور جوڑوں میں طلاق کی وجہ بتادی
ساؤتھ انڈیا کے دو فلمی جوڑوں میں طلاق ہوگئی
سجل نے انسٹاگرام بائیو میں اپنا پورا نام ‘سجل احد میر’ رکھا تھا جسے انہوں نے حال ہی میں تبدیل کر کے دوبارہ ‘سجل علی’ کر دیا ہے۔
پچھلے کئی مہینے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
لیکن جب سجل سے اس متعلق کئی دفعہ پوچھا گیا تو انہوں نے طلاق کی باتوں کی تردید کی۔
اب ایک بار پھر سجلی علی کے نام تبدیل کرنے کی وجہ سے یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ کیا احد رضا میر اور ان کی طلاق ہو گئی ہے۔









