تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی ٹیم 391 پر آؤٹ، پاکستان کے 90 رنز
تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی بالرز نے کینگروز کو پویلین بھیج دیا، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی چار چار وکٹیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا اختتام ہوچکا ہے، پاکستان نے پہلی اننگز کے 39 اوورز کھیل کر 90 رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا نے آج دن کا آغاز 232 رنز اور پانچ وکٹوں کے نقصان سے کیا اور 391 رنز بنا کر پوری آسٹریلوی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم کے 232 رنز
بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو چار گول سے شکست دے دی
آسٹریلیا سے عثمان خواجہ 91، کیمرون گرین 79، اسٹیون اسمتھ 59 اور ایلکس کیری 67 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔
پاکستانی بالنگ لائن سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان کا پہلا کھلاڑی تیرہویں اوور کی پہلی بار پر آؤٹ ہوگیا، ٹیم کا اسکور اس وقت 20 رنز تھا۔
امام الحق پیٹ کمنز کی بال پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ان کا اسکور 11 رنز تھا۔
اس وقت کریز پر عبداللہ شفیق 45 اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان نے آج 39 اوورز بیٹنگ کر کے 90 رنز بنائے ہیں، کل ٹیم یہیں سے اپنی بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔









