بھارتی مداح نے وسیم اکرم کی ویوین رچرڈز کو کی گئی تیز ترین گیند ڈھونڈ نکالی
سر ویوین رچرڈز نے 1988 میں ہوبارٹ میں وسیم اکرم کی جانب سے کرائی گئی گیند کو اپنے کیریئر کی تیز ترین ڈیلیوری قرار دیا تھا

بھارتی مداح نے وسیم اکرم کی سر ویوین رچرڈز کو کرائی گئی تیز ترین گیند ڈھونڈنکالی۔
وسیم اکرم نے بھارتی مداح کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز سے وضاحت طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ نمبر ایک ٹینس اسٹار ایشلی بارٹی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کم عمر ترین اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان نے کامیابی کا سہرا بہن کے سر باندھ دیا
سر ویوین رچرڈ نے کرک انفو کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئرمیں جس تیز ترین گیند کا سامنا کیا وہ 1988 کے آخر میں ہوبارٹ میں کھیلے گئے ون ڈے میں وسیم اکرم کا باؤنسر تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ بالوں کے فرق سے بچے ،گیند انتہائی تیزی سے گزری اور میں نے گیند کو وکٹ کیپر کے دستانوں سے ٹکراتے ہوئے سنا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وسیم اکرم نوجوان تھے، وہ کیریئر شروع کررہے تھے اور میرا کیریئر ختم ہورہا تھا۔مجھے خوشی ہوئی کہ جب وہ آرہا تھا تو میں جارہا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ میں نے اس وقت ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کہا تھاکہ تم لوگوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ تمہیں اس آدمی سے مستقل بنیادوں پر سامنا کرناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم بہت ہی خاص تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اب بھی وہ خاص گیند دیکھ رہا ہوں۔ مجھے اس گیند کے بارے میں بار بار ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔
In an @ESPNcricinfo interview with @OsmanSamiuddin @ivivianrichards said that this is THE FASTEST BALL he ever faced – a bouncer from @wasimakramlive
Here’s digging out the footage for y’all
Interview link https://t.co/tJqm9Q9Dq6
The delivery though, turned out to be a no-ball pic.twitter.com/OeruXdf9Ft— Mainak Sinha🏏📽️ (@cric_archivist) March 22, 2022
بھارتی ٹوئٹر صارف نے سوئنگ کے سلطان کی عظیم بلے باز کو کرائی گئی گیند کی ایک وڈیو ڈھونڈنکالی او ردعویٰ کیا کہ یہ وہی گیند ہے جس کا ذکر انہوں نے انٹرویو میں کیا ہے۔
Hello Sir @ivivianrichards
Is this the delivery you talk about??
What ever this was, you were and always will be the greatest https://t.co/fvZWcf4HtX— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 22, 2022
وسیم اکرم نے بھی بھارتی صارف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز سے تصدیق طلب کی کہ کیا یہ وہی گیند ہے جس کا آپ نے ذکر کیا تھا۔









