میزائل تجربہ ہے یا ہالی ووڈ فلم؟ شمالی کوریا کے صدر مذاق بن گئے
شمالی کوریا نے دنیا کے سب سے بڑے میزائل تجربے کا دعویٰ کیا ہے، اس موقع پر صدر کم جونگ ان نے ہالی ووڈ فلموں کی طرح اینٹری دی۔

شمالی کوریا نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس نے دنیا کے سب سے بڑے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، سرکاری خبر رساں ادارے کی طرف سے میزائل تجربے کے دوران صدر کم جونگ ان کی ویڈیو کچھ اس انداز میں بنائی گئی جسے دیکھ کر ہالی ووڈ فلم کا شائبہ ہوا۔
شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کم جونگ ان کو حالیہ میزائل لانچ کی نگرانی کرتے ہوئے دیکھا جاکستا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دنیا کا سب سے بڑا میزائل ٹیسٹ فائر، شمالی کوریا کا دعویٰ
میزائل حملے کے باوجود سعودی عرب گرینڈ پرکس وقت پر ہوگی
کم سنسنی خیز فلموں کے ہیرو کی طرح اینٹری دے رہے ہیں، انہوں نے سیاہ چمڑے کی جیکٹ پہن رکھی ہے اور شاندار سن گلاسز لگائے ہوئے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں کم جونگ ان کو چلتے ہوئے، اپنی گھڑی پر دیکھتے ہوئے اور سن گلاسز آنکھوں سے اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں ڈرامائی موسیقی چلائی گئی اور میزائل ہواسونگ 17 کو نہایت مہارت سے فلمایا گیا۔
گو کہ اس میزائل لانچ پر عالمی برادری نے شدید مذمت کی ہے اور جنوبی کوریا بھی پریشان ہے لیکن باقی دنیا کے افراد اس ویڈیو کو دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے صدر کم جونگ ان کی ویڈیو کو ہالی ووڈ فلمز ٹاپ گن، تھنڈر برڈز اور بانڈ سیریز سے تشبیہ دی۔









