مہنگائی کے مارے عوام: نیپرا نے بجلی صارفین پر دہرا عذاب مسلط کردیا

نیپرا حکام نے واپڈا صارفین کے لیے 4 روپے 68 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

گرمی، لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں سے بلبلاتے عوام کے لیے دہری مشکل، نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کے لیے بری خبر ، نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی تین روپے ستائیس پیسے فی یونٹ مہنگی  کردی گئی۔ جس کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہوگا چئرمین نیپرا نے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 372 میگاواٹ پر پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

چین نے پاکستان کا 4.3 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کردیا

شیل کا9-M موٹر وے پر دوسرے ‘انٹیگریٹیڈ ریٹیل آوٹ لیٹ کا افتتاح

سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی  نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ فروری میں ہائیڈل سے 14 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی جس کو فرنس آئل اور ایل این جی پیداوار سے پورا کیا گیا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ فروری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا اس سے بجلی صارفین پر سترہ پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ آیا۔

نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا- بجلی قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کےبلوں پرہوگا۔

بجلی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 372 میگاواٹ ہوگیا، فیول کی قلت سے 2ہزار139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے ٹو ٹرپ ہوا ہے جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا- کل چشمہ میں سی ون میں بھی کوئی فالٹ آیا ہے-

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں 5ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے- حکومت 40 ہزار میگاواٹ کی صلا حیت کا دعویٰ کرتی ہے- اگر 5 یا 7 ہزار میگاواٹ کم ہوبھی گئی تو فرق نہیں پڑنا چاہئے تھا۔

ادھر سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی بند کر دی، گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن رہنما غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی اسٹیشنوں کو گیس غیر معینہ مدت تک بند کی گئی ہے۔

نیوز  360 سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں پالیسی سمجھ سے بالا ہے حکومت نے صرف 10 دنوں کے لیے گیس اسٹیشنز کو گیس فراہم کی اور اب بند کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر