ڈالر 184 روپے سے تجاوز کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر
انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے اضافے کے بعد 184 روپے 9 پیسے پر بند، موجودہ حکومت میں ڈالر کی قیمت 60 روپے 4 پیسے بڑھی۔
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر 61 پیسے اضافے کے بعد 184 روپے 9 پیسے پر بند۔
یکم جولائی 2021 سے اب تک 9 مہینوں کے دوران انٹربینک میں ڈالر 26 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
سیاسی کشیدگی اور روس یوکرین تنازع معیشت کےلیے خطرہ ہے، وزیر خزانہ
کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
ماہانہ بنیاد پر روپے کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کمی ہوئی، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں 3400 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اب تک ڈالر کی قیمت میں 60 روپے 4 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔
ماہرینِ معاشیات نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو ملکی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان نے جو بیرونی قرضے لے رکھے ہیں اُن میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔









